اٹلی، میٹا کے خلاف تحقیقات شروع

Published On 27 November,2025 12:43 pm

روم: (ویب ڈیسک) اٹلی کی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے خلاف یورپی یونین کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پرباضابطہ تحقیقات کا آغاز ہو گیا،کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے صارفین کی اجازت کے بغیر واٹس ایپ میں میٹا اے آئی اسسٹنٹ شامل کیا۔

ملک کے اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ کا کہنا تھا کہ اگر تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوا تو امریکی کمپنی میٹا پر وقتی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

نگراں ادارے کے مطابق جولائی میں شروع کی جانے والی تحقیقات کو اب مزید بڑھایا جا رہا ہے تاکہ واٹس ایپ بزنس پلیٹ فارم کی تازہ ترین شرائطِ استعمال کو بھی اس میں شامل کیا جا سکے۔

ادارے نے مزید کہا کہ کمپنی نے ممکنہ وقتی پابندیوں کے اطلاق کے لیے عمل شروع کر دیا ہے، ان پابندیوں میں نئے ضوابط کی معطلی اور واٹس ایپ میں میٹا اے آئی کے مزید اضافے کو محدود کرنا شامل ہے، ان پابندیوں کا اطلاق تب تک رہے گا جب تک تحقیقات جاری رہیں گی۔