اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کی عارضی طور پر معطلی بارے آگاہ کر دیا۔
پی ٹی اے کے مطابق 6 دسمبر کی رات 12 بجے سے 7 دسمبر کی شام تک ڈیوائس آئیڈنٹی فکیشن رجسٹریشن بلاکنگ سسٹم عارضی معطل رہے گا۔
اعلامیہ کے مطابق ایف بی آر کے طے شدہ مرمتی کاموں کی وجہ سے ڈی آئی آر بی ایس سسٹم عارضی بنیاد پر دستیاب نہیں ہوگا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ڈیوائس رجسٹریشن کے حوالے سے کسی بھی ممکنہ تاخیر سے بچنے کے لیے رجسٹریشن کا عمل پیشگی مکمل کیا جائے گا۔



