لاہور: (روزنامہ دنیا) ہزاروں فٹ کی بلندی پر پہنچ کر پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے ایڈونچر کرنا اکثر نوجوانوں کا خواب ہوتا ہے۔نوجوان نے جیسے ہی جہاز سے چھلانگ لگائی اس کا سیلفی کا دل کیا جو اسے مہنگا پڑ گیا.
اس برطانوی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جو پیراگلائیڈنگ کرنے بلند فضاؤں میں پہنچا تو ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے ہوئے اپنا فون ہی گنوا بیٹھا۔ جی ہاں 2ہزار5سوفٹ اونچائی پر پہنچ کر اس منچلے کو اپنی سیلفی سٹک نکال کر یہ مناظر محفوظ کرنے کا اچانک خیال آیا اور اسی کوشش میں اس کے ہاتھ سے قیمتی فون چھوٹ کر ہزاروں فٹ کی اونچائی سے زمین پر جا گرا ۔