آسٹریلیا میں زیر زمین مکانوں کی تعداد میں اضافہ

Last Updated On 19 August,2018 03:32 pm

لاہور(نیٹ نیوز ) کوبر پیڈی، جنوبی آسٹریلیا میں ایڈیلیڈ سے 850 کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک چھوٹا سا قصبہ ہے ۔ جب مسافر یہاں پہنچتے ہیں تو انہیں سڑک سے اتر کر شمال کی طرف چند قدم چلنے کے بعد ایک بورڈ نظر آتا ہے جس پر تحریر ہے کہ نیچے جانے کیلئے راستہ کچھ ہی دور ہے۔

 

جب کوئی اجنبی ڈھلوان راستہ طے کرتے ہوئے نیچے پہنچتا ہے تو اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں کیونکہ سڑک کے اطراف جتنی تعمیرات موجود ہیں اس سے زیادہ مکانات اور دوسری تعمیرات زیر زمین ہیں۔


کوبربیڈی میں زیر زمین غاروں اور سرنگوں کا جال بچھا ہوا ہے ۔ قصبے کے رہائشیوں نے یہاں کشادہ مکانات بنا رکھے ہیں اس کے علاوہ ہوٹل، ریستوران، شراب خانے اور گرجا گھر بھی بنے ہوئے ہیں۔ ہر کمرے میں ہوا کے گزر کا انتظام بھی رکھا گیا ہے تاکہ درجہ حرارت معتدل رہے۔