امریکہ میں شطرنج کا پونے سات میٹر بلند مہرہ تیار

Last Updated On 20 August,2018 03:00 pm

نیویارک (دنیا نیوز ) امریکیوں کے ایک گروپ نے چھ اعشاریہ صفر نو میٹر اونچا مہرہ بنا کر گینز بک میں نام درج کروا لیا۔

شطرنج کی بساط پر سب سے اہم مہرہ بادشاہ جو اپنے قد و قامت میں سب سے بڑا ہوتا ہے، دنیا کا سب سے بڑا بادشاہ اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج ہو گیا ہے۔

امریکا کی ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئی میں ورلڈ چیس میوزیم نے شطرنج کا بادشاہ بنایا ہے جس کی اونچائی چھ اعشاریہ نو میٹر اور چوڑائی دو اعشاریہ سات نو میٹر ہے۔