ہنوئی: (روزنامہ دنیا) ویتنام میں ایک ایسا گنجان آباد علاقہ بھی موجود ہے جہاں گلیوں، محلوں میں رہائشی گھروں کے سامنے سے ریل گاڑی گزرتی ہے۔
ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے اس علاقے کی منفرد بات یہ ہے کہ یہاں تنگ گلیوں میں گھروں کے سامنے سے ریل سیٹی بجاتی ہوئی گزرتی ہے تو لوگ کچھ منٹوں کیلئے ہوشیار ہوجاتے ہیں تاہم ریل گاڑی کے جاتے ہی اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہو جاتے ہیں۔
دن میں کئی مرتبہ ٹرین کی آمد پررہائشی یہی مشق دہراتے ہیں لیکن ان کے ماتھے پر شکن تک نہیں آتی ہے۔ متعدد سیاح تنگ گلی سے ٹرین کے گزرنے کا یہ نظارہ دیکھنے کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔