لاہور: (روزنامہ دنیا) اس تصویر میں آپ کو کیا دکھائی دے رہا ہے ؟ کیا یہ منجمد تصویر ہے یا اس میں حرکت ہے؟ اصل میں یہ تصویر نظر کا دھوکہ ہے۔
اس تصویر کو انٹرنیٹ پر بہت شیئر کیا جا رہا ہے، اب تک لاکھوں افراد نے اس تصویر کو شیئر کیا ہے۔ سب سے پہلے یہ تصویر ایک سائنسدان ایلس بروورب نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔ ان کا مقصد تھا کہ وہ جان سکیں کہ انسانی دماغ کیسے کام کرتے ہیں۔
اس تصویر کو ملٹی میڈیا آرٹسٹ با ڈیل نے تیار کیا ہے، تصویر میں گیند گھومتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ایلس کا کہنا ہے کہ یہ جف(متحرک تصویر) نہیں بلکہ بالکل ساکت تصویر ہے اسے اس انداز سے تیار کیا گیا ہے کہ یہ دماغ کو دھوکہ دیتی ہے اور اسی وجہ سے یہ گیند حرکت کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔ ایلس نے سوشل میڈیا پر لکھا، دماغ دھوکہ اس وقت کھاتا ہے جب وی 4 مکمل ہوتا ہے اور وی 5 اپنا کام شروع کرتا ہے۔