لاہور: (روزنامہ دنیا) فلوریڈا میں منچلے نوجوان نے کیچڑ اور گارے ملے پانی میں ویک بورڈنگ کا مشکل مگر شاندار مظاہرہ کیا۔
ویک بورڈنگ کرناہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی کیونکہ اس میں دھیان اور توازن دونوں کو برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ اس نوجوان نے کیچڑ اور گندے پانی میں ویک بورڈنگ کرتے ہوئے ایسے شاندار کرتب دکھائے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔
فلوریڈا سے تعلق رکھنے والا یہ با صلاحیت نوجوان گھوڑے کے پیچھے رسی باندھ کر پانی اور کیچڑ بھرے راستوں کو شاندار انداز میں پار کرکے خوب داد وصول کرتا ہے، اس نوجوان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بھی خوب دھوم مچارکھی ہے۔