چینی نشانہ باز نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

Last Updated On 24 October,2018 09:31 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) چین کے ایک رئیلٹی شو میں چینی نوجوان اور نیوزی لینڈ کے نوجوان کے درمیان نشانہ بازی کا مقابلہ ہوا جس کے دوران چینی نشانہ باز نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا.

مقابلے میں چین سے تعلق رکھنے والے نشانے باز نے ایک منٹ کے دوران 17 تربوز کا تاش کے پتوں سے ایسا نشانہ لگایا کہ تاش تربوز پر جا کر اٹک گیا، جسے دیکھ کر نہ صرف ججز بلکہ وہاں موجود افراد بھی حیران رہ گئے۔

یہ کارنامہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ نوجوان ماہر نشانے باز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔