لاہور: (روزنامہ دنیا) کہتے ہیں کہ انسان کا اپنا سایہ اس کا بہترین ہمسفر ہوتا ہے جو زندگی میں ہمیشہ اس کے ساتھ رہتا ہے لیکن شاید یہ ننھی بچی اس بات سے نا آشنا ہے۔ پہلے تو ننھی پری نے سائے کو دیکھتے ہی دوڑ لگائی تاہم بعد میں اس سے دوستی کر لی اور وقفے وقفے سے اسے پکڑنے کی بھی کوشش کرتی رہی.
ذرا دیکھئے تو امریکہ سے تعلق رکھنے والی اس ننھی بچی کی دلچسپ حرکات، جو ساحل کنارے سیر و تفریح کرتے ہوئے اپنا ہی سایہ دیکھ کر اس قدر حیران و پریشان ہے کہ جیسے یہ کوئی بھوت ہو۔
اس ننھی پری نے سائے کو دیکھتے ہی پہلے تو دوڑ لگائی تاہم بعد میں اس سائے سے دوستی کر لی اور وقفے وقفے سے اسے پکڑنے کی بھی کوشش کرتی رہی جس کی معصومیت پردیکھنے والوں کو بے اختیار پیار آ جاتا ہے۔