سانتا کلاز ریس میں سینکڑوں افراد کی شرکت

Last Updated On 28 November,2018 11:30 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کرسمس کی آمد آمد ہے اور اس موقع پر جہاں دنیا بھر میں سانتاکلاز اپنے سفری منصوبوں اور تحائف کو حتمی شکل دے رہے ہیں وہیں لوگ کرسمس کی شاپنگ اور سجاوٹ مکمل کرنے میں بھی مصروف ہیں۔

کرسمس کے موقع پر سانتاکلاز کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دنیا بھر میں مختلف سانتا کلاز ریسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں عام لوگوں کی بڑی تعداد سانتا کلاز کا روپ اپنا کر شریک ہوتی ہے۔ اس ریس کا مقصد دوڑ میں جیت نہیں بلکہ محض مل جل کر تفریح کرنا ہے۔

امریکی شہر سان انٹونیو میں بھی ایسی ہی ایک ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 800 سے زائد افراد سانتا کلاز کا مخصوص لباس پہنے سڑکوں پر نکل آئے اور امدادی مقاصد کے تحت ہونیوالی 5 کلو میٹر طویل ریس میں حصہ لیا۔