لاہور: (روزنامہ دنیا) الجزائر کی مسجد میں چینی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا مینار بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی افریقی ملک الجزائر میں چار لاکھ میٹر رقبے پر پھیلی مسجد کی تعمیر کی جا رہی ہے جس کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔
اس مسجد میں بیک وقت ایک لاکھ بیس ہزار افراد نماز پڑھ سکتے ہیں۔ یہ مسجد رقبے کے لحاظ سے دنیا کی تیسری جبکہ الجزائر کی سب سے بڑی مسجد ہو گی اسکی تعمیر پر 1.4 ارب ڈالر کی لاگت آئیگی۔
رپورٹ کے مطابق مسجد میں دنیا کا بلند ترین مینار تعمیر کیا گیا ہے جس کی بلندی 265 میٹر ہے اسکا ڈیزائن جرمنی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کی تعمیر ایک چینی کمپنی کر رہی ہے، اس مسجد کو بحیرہ روم میں موجود ایک آبی سیرگاہ سے شاندار دو راہوں کے ذریعے منسلک کر دیا جائیگا۔