ہانگ کانگ میں ڈالروں کی بارش

Last Updated On 18 December,2018 10:16 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اگر کبھی آسمان سے ڈالرز کی بارش ہو جائے تو زمین پر موجود افراد کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں رہے گا، اسی نوعیت کا ایک واقعہ ہانگ کانگ کے ایک غریب علاقے میں پیش آیا لیکن یہ بارش آسمان کے بجائے ایک بلند عمارت سے کی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانگ کانگ کے ایک غریب علاقے شام شوئی پو میں وانگ نامی ایک شخص نے کیلنگ سٹریٹ کی بلند ترین عمارت سے ڈالرز برسائے جنہیں پکڑنے کیلئے متعدد افراد جمع ہو گئے۔

یہ ڈالرز دراصل کرپٹو کرنسی تھی جنکی مالیت ہانگ کانگ کے سو ڈالر یا 13 امریکی ڈالر کے برابر تھی، کچھ افراد تو انہیں لوٹنے چھت پر بھی چڑھ گئے لیکن عین موقع پر پولیس نے پہنچ کر کئی افراد سے نوٹ اپنے قبضے میں لے لئے اور وانگ کو بھی حراست میں لے لیا۔
 

Advertisement