4 ہزار سال قدیم مقبرہ مکمل درست حالت میں دریافت

Last Updated On 17 December,2018 09:12 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) مصر کی وادیوں میں تحقیقات میں مصروف ماہرین آثارقدیمہ کو 4 ہزار سال قدیم مقبرے کے آثار ملے جس پر بیرون ملک سے بھی ماہرین کو طلب کیا گیا۔

مشترکہ تحقیقات میں قدیم مقبرے کو محفوظ حالت میں دریافت کر لیا گیا۔ بین الا قوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے آثار قدیمہ کے سیکرٹری جنرل مصطفی وزیری نے بتایا کہ اس مقبرے سے مختلف رنگ کی مورتیاں اور فرعون کے مجسمے بالکل درست حالت میں ملے ہیں۔

یہ نوادرات 4 ہزار 4 سو سال سے انسانی ہاتھ سے محفوظ رہے تھے۔ یہ مقبرہ فرعون کے محل کے نزدیک واقع تھا اس شاہی محل میں فرعون وائٹے اپنی والدہ، اہلیہ اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ مقیم تھا۔ مصطفی وزیری کے مطابق مقبرے میں موجود مجسمے بھی فرعونِ زمانہ، اہلیہ اور اس کی والدہ کے ہیں۔
 

Advertisement