بچوں کو ڈوبنے سے بچانے والا ‘‘سمارٹ لائف کالر’’ تیار

Last Updated On 13 December,2018 10:27 am

ویلنس: (روزنامہ دنیا) لیتھونیا کے سائنسدانوں نے ایسی حیرت انگیز ڈیوائس تیار کی ہے جو بچوں کو پانی میں ڈوبنے سے بچا سکتی ہے۔ صرف 120 گرام وزن کی حامل ’’بڈی، دی لائف کالر‘‘ ڈیوائس بچوں کے گلے میں پہنائی جاتی ہے۔

بچے کے پانی میں گرنے کی صورت میں ڈیوائس میں نصب نمی محسوس کرنے والا سینسرصرف تین سیکنڈز کے اندر کام کرتا ہے اور ڈیوائس میں چھپے ایئر بیگ کھل کر باہر آ جاتے ہیں جو بچے کی گردن کو پانی سے باہر لے آتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آلہ بچوں کو ڈوبنے سے بچانے میں معاون ثابت ہو گا اور اس کے استعمال سے قیمتی جانیں بچائی جا سکیں گی۔

 

 

Advertisement