برلن: (دنیا نیوز) یوں تو دنیا بھر میں بہت سی خوبصورت خواتین قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں بلکہ زندگی کے اور شعبوں میں بھی اپنا لوہا منوا چکی ہیں مگر جرمن خاتون پولیس آفیسر آدریئین کو حکام نے الٹی میٹم دے دیا کہ پولیس کی نوکری کرو، یا ماڈلنگ کر لو۔
دنیا بھر میں خوبصورت خواتین بہت سے شعبہ ہائے زندگی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہیں، بعض حسین چہرے قانون کی عمل داری کا فریضہ بھی انجام دیتے دکھائی دیتے ہیں۔
جرمنی کی خوبصورت ترین پولیس افسر کا لقب پانے والی آدریئین بھی ان میں سے ایک ہیں، 34 سالہ جاذب نظر آدریئین انٹر نیٹ پر پانچ لاکھ ستاون ہزار فالؤرز کے ساتھ اس وقت انسٹاگرام ماڈل بن چکی ہیں۔
جولائی 2018 میں پولیس ڈیپارٹمنٹ سے انہیں 6 ماہ کی چھٹی دی گئی تھی جو اب اختتام کے قریب ہے۔ جرمنی کے شہر سیکسونی کے محکمہ پولیس نے مزید چھٹی دینے سے انکار کر دیا اور آدریئین کے سامنے یہ چوائس رکھ دی گئی ہے کہ وہ پولیس میں کام کریں یا ماڈلنگ۔
افسران نے یہ حکم اس وقت جاری کیا گیا جب آدریئین کی ایک گلیمرس تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔