ٹھنڈی ہواؤں نے سمندر کی لہروں کو جما دیا

Last Updated On 14 December,2018 09:45 pm

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں ٹھنڈی ہواؤں نے لہروں کے پانی کو ہی برف بنا دیا۔ یہ مناظر چین کے صوبے لیاوننگ کے لیاوڈونگ نامی جزیرے میں دیکھے گئے جہاں خون جما دینے والی سردی اور یخ بستہ ہواؤں کے سبب سمندر کی لہروں کا پانی جم کر برف کی شکل اختیار کر گیا۔

سمندر کی اُٹھتی لہروں کے برف میں تبدیل ہونے کا منظر جس نے دیکھا مبہوت رہ گیا جبکہ یہ ویڈیو وائرل ہو گئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ علاقے میں ہر سال شدید سردی پڑتی ہے۔ لیکن اس سال وقت سے پہلے ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے۔

بے انتہا سرد موسم سے مقامی افراد کیلئے مشکلات بھی پیدا ہوئی ہیں لیکن لہریں جمنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امید ہے آئندہ علاقے میں سیاحت کو خوب فروغ حاصل ہو گا۔

 

Advertisement