چینی شخص نے 27کلو وزنی دیوہیکل خربوزہ اُگا لیا

Last Updated On 13 December,2018 09:33 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں ایک شخص نے 27 کلو گرام دیوہیکل خربوزہ اُگا کر دیکھنے والوں حیران کر دیا ہے۔ کسان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں اسے انعام سے نوازا گیا، اُس کا اگلے سال عالمی ریکارڈ بنانے کا ارادہ ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والے کسان نے اپنے کھیت میں ایک دو کلو نہیں بلکہ 27 کلو وزنی دیوہیکل خربوزہ اُگانے کی ٹھانی اور اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا۔ اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کی طرف سے ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں کسان کو خصوصی انعام سے نوازا گیا اور اس کی محنت پر حوصلہ افزائی کی گئی۔

کئی دیہات کے افراد نے تقریب میں شرکت کی اور انھوں نے کسان کی کاوش کو خوب سراہا۔ چینی کسان اگلے سال اس سے زیادہ وزنی خربوزہ اُگا کر عالمی ریکارڈ بنانے کا خواہاں ہے ۔

 

Advertisement