لاہور (نیٹ نیوز)جب شدید بھوک لگی ہو تو انسان کیا جانور بھی بے قابو ہو جاتا ہے۔ اس غصیلے سارس کو ہی دیکھ لیں جو خوراک دینے والے نگران کو تاخیر سے آنے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس پر حملہ آور ہو گیا تاہم گولڈ فِش کی مزیدار دعوت اُڑاتے ہی اس کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا۔
یہ منظر چین کے ایک چڑیا گھر میں دیکھا گیا جہاں یہ اکھڑ مزاج سارس اکثر کھانا دیر سے ملنے پر اپنے رکھوالوں کو اسی انداز میں سبق سکھاتا ہے۔ سارس کو صبح ہلکے سے ناشتے پر ٹرخا دیا گیا اور دوپہر میں کھانے کیلئے بھی کچھ نہ دیا گیا۔
سہ پہر کو نگران آیا تو سارس نے اپنا غصہ یوں نکالا کہ اسے اپنی چونچ سے کاٹنے کی کوشش کی تاہم پہلے سے ہی چوکنا ہونے کے باعث نگہبان نے نہ صرف اپنا بچاو کر لیا بلکہ سارس کو گولڈ فش بھی پیش کی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور شیئر بھی کر چکے ہیں۔