شورکوٹ: (روزنامہ دنیا) شورکوٹ میں تین ٹانگوں والا بکرا عوام کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شورکوٹ چھاؤنی کے نواحی قصبہ 327 میں حاجی ذوالفقار ثانی نامی شخص کا 3 ٹانگوں والا بکرا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
اس بکرے کو دیکھنے کیلئے لوگ دور دور سے آ رہے ہیں۔ حاجی ذوالفقار کا کہنا ہے کہ بکرے کی پیدائشی طور پر ہی 3 ٹانگیں ہیں۔ اس کی پیدائش پر سب بہت حیران تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اس بکرے کی خصوصی طور پر دیکھ بھال کی گئی اور یہ دیگر بکروں کی طرح صحتمند ہے۔ اس کی مشہوری دور دور تک ہو گئی اور لوگ روزانہ اسے دیکھنے آتے ہیں۔