ٹریفک سگنل پر زیادہ ہارن بجانے پر زیادہ دیر کھڑارہنا پڑے گا

Last Updated On 03 February,2020 12:00 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارت کے شہر ممبئی کی ٹریفک پولیس نے ٹریفک جام میں لوگوں کو مسلسل ہارن بجا کر پریشان کرنے والوں کے خلاف انوکھا اقدام کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بممبئی پولیس نے ٹریفک سگنل پر ایک ایسا نظام نصب کیا ہے جو وہاں لوگوں کی گاڑیوں کے ہارن سے نکلنے والی آواز کی شدت کو ریکارڈ کرے گا۔

اگر کسی گاڑی کے ہارن کی شدت 85 ڈیسی بیل سے زیادہ ہوجائے گی تو ریڈ سگنل پر جو وقت چل رہا ہوتا ہے وہ دوبارہ اپنی پہلی والی پوزیشن پر چلا جائے گا اور سگنل پر کھڑی گاڑیوں کو مزید 90 سیکنڈ انتظار کرنا ہو گا اور ایسے سگنل کو سزا والا سگنل قرار دیا گیا ہے۔