سڈنی: (روزنامہ دنیا) کرونا وائرس کے خوف میں مبتلا تین خواتین سڈنی کی سپر مارکیٹ میں ٹوائلٹ پیپر پر لڑ پڑیں، مارکیٹ انتظامیہ نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی اور ناکامی پر پولیس کو طلب کیا جس نے ایک خاتون کو حراست میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سپر مارکیٹ میں شاپنگ کیلئے آئی تین خواتین ٹوائلٹ پیپر پر جھگڑ پڑیں، پہلے بات چھینا جھپٹی تک محدود رہی تاہم بعد میں خواتین غصے میں چیختے چلاتے ہوئے ایک دوسرے کے بال کھینچنے لگیں۔
ایک خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے صرف ایک پیکٹ چاہئے تھا لیکن اس خاتون نے پوری ٹرالی ٹوائلٹ پیپر سے بھر لی ہے اور مجھے ایک ٹوائلٹ پیپر بھی نہیں ملا۔ سپر مارکیٹ کی جانب سے ٹوائلٹ پیپر کی فروخت وافر مقدار میں شروع کردی گئی ہے اور صارفین کویقین دہانی کرائی ہے کہ کوئی کمی نہیں ہے آرام سے ٹوائلٹ پیپر خریدے جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے 70 سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔