کوئنز لینڈ: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں ہزاروں کی تعداد میں چمگادڑوں کی یلغار نے شہر میں افراتفری پھیلا دی جس سےلوگ بے حد خوفزدہ ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رہائشیوں کا کہنا تھا کہ چمگاڈروں کی تعداد اس قصبے میں رہنے والے لوگوں سے بھی کہیں زیادہ ہے جب کہ انہوں نے کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ ان چمگادڑوں کو بھگانے کے لیے اقدامات کریں۔
دوسری جانب آسٹریلیا کے قانون کے مطابق چمگادڑوں کو بھگانے کے لیے انہیں مارنا یا ایسا نقصان پہنچانا منع ہے جس سے ان کی جانوں کو خطرہ ہو جبکہ اس حوالے سے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہم چمگادڑوں کو بھگانے اور انہیں واپس بھیجنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔