کتے نے مالک کی بتیسی لگا کر اپنے دانت انسانوں جیسے بنالئے

Last Updated On 18 April,2020 09:10 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست مشی گن میں کتے نے مالک کی بتیسی لگا لی اور اسی حالت میں اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

صارفین اسے کتے کے اصل دانت سمجھ بیٹھے اور حیرت کا اظہار کرتے رہے، بعدا زاں امریکی شہری بین کیمبل نے اپنی پوسٹ میں حقیقت بتائی کہ ان کے کتے نے ان کی بتیسی لگا لی تھی جس کی انہوں نے خود ویڈیو بنا کر شیئر کر دی۔