لاک ڈاؤن کے دوران بھالو کا کیبل سٹیشن کا ’’تفصیلی‘‘ دورہ

Last Updated On 20 April,2020 10:24 am

انقرہ: (روزنامہ دنیا) ترکی میں لاک ڈاؤن کے دوران بھوکے بھالو نے کیبل سٹیشن کا دورہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے جو انسانوں کیلئے تشویشناک تو جانوروں کیلئے حیران کن ہے۔ ترکی کے ایک پہاڑی مقام پر واقع کیبل سٹیشن پر اچانک ایک بھالو میاں نے انٹری دے دی، لاک ڈاؤن کے باعث سٹیشن میں ہو کا عالم تھا جس کے سبب بھالو نے جی بھر کر پورے سٹیشن کا معائنہ کیا۔

سٹیشن پر موجود سٹاف ممبر نے بھالو کے دورے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔