واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) کورونا وائرس کے باعث خراب معاشی صورتحال میں امریکی شخص نے بیکری کی مدد کے لئے ایک ڈونٹ 1 ہزار ڈالر میں خرید لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا میں معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے جس کی وجہ سے لوگ بے روزگار یا پھر معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔ امریکی ریاست اوہائیو میں ایک شخص نے کورونا کے باعث خراب معاشی حالات میں دریا دلی کا مظاہرہ کیا اور بیکری والوں کی امداد کے لئے ایک ڈونٹ ایک ہزار ڈالر میں خرید لیا۔
بیکری مالک کا کہنا تھا اس شخص کی دریا دلی پر اُن کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ ہر انسان دوسرے کی یوں مدد کرے تو دنیا سے پریشانیاں ہی ختم ہو جائیں۔