ریک جاوک: (نیٹ نیوز) آئس لینڈ میں محکمہ جنگلات نے شہریوں کو درخت کو گلے لگانے کا مشورہ دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئس لینڈ کے محکمہ جنگلات نے شہریوں کی حوصلہ بڑھانے کے لئے کہا ہے کہ صرف پانچ منٹ درخت سے لپٹ کر دکھ بانٹیں اور اس مشکل وقت میں خوش رہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے آئس لینڈ میں 9 اموات اورایک ہزار 745 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ مہلک وبا سے اب تک 210 ممالک متاثر ہوئے جہاں ہلاکتوں کی تعداد1 لاکھ 53 ہزار 822 ہو چکی ہے اور 2 لاکھ سے زائد افراد بیمار ہیں۔