پانچ سالہ بچی لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے کوشاں

Last Updated On 19 April,2020 05:06 pm

الاسکا: (نیٹ ںیوز) ایک پانچ سالہ بچی لوگوں کو کورونا وائرس کے چنگل سے بچانے کیلئے میدان میں آگئی ہے اور اس کی ویڈیو ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

اس ویڈیو میں وہ ایک جانب تو ہاتھ دھوتی نظر آ رہی ہے تو دوسری جانب لوگوں کو وائرس سے بچاؤ کے لئے گھر پر رہنے کی تلقین کر رہی ہے۔

نووا نامی لڑکی امریکا کے شہر الاسکا کے علاقے فیئر بینک میں رہتی ہے اور ان کی ویڈیو 20 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

ان میں کینیڈا کے وزیراعظم بھی شامل ہیں جنہوں نے اسے بہت سراہا۔ نووا نے اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ کورونا سے بچنے کیلئے میری ویڈیو بار بار دیکھیں۔