انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی سے تعلق رکھنے والی معمر خاتون نے ثابت کر دیا کہ علم حاصل کرنے کی کوئی قید نہیں ہوتی، 90 سالہ اس خاتون عمر کے اس حصے میں آکر اپنا نام لکھنا سیکھ لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ویب سائٹ ترکی اردو کے مطابق ازمی ارسلان نامی اس معمر خاتون کے سات بچے اور انیس پوتے پوتیاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں بہت خوشی ہوتی ہے جب وہ اپنا نام اپنے ہاتھ سے لکھتی ہیں۔
ازمی ارسلان نامی یہ خاتون ترکی کے مغربی صوبہ دینیزلی میں رہتی ہیں۔ انہوں نے اپنا نام بزرگوں کی خواندگی کی کلاس کے دوران لکھنا سیکھا۔
ازمی نے اپنا نام لکھنے اور پڑھنے کیلئے دو ماہ تک تربیت حاصل کی۔ خاتون نے اپنی دکھ بھری داستان سناتے ہوئے کہا کہ ہ بچپن میں مالی حالات کے باعث انکے والد انہیں سکول نہیں بھیج سکتے تھے۔
ازمی نے کہا کہ پڑھنے اور لکھنے کہ کوئی عمر نہیں ہوتی آپ زندگی کے کسی بھی مرحلے میں اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں کیونکہ جب تک انسان زندہ ہے سیکھنے کا عمل ہمیشہ ایسے ہی جاری رہتا ہے۔
انسان کو ہمیشہ نئی سے نئی چیزیں سیکھنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ انکی زندگی میں جینے کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہو۔