’’کیا 2048 تک سمند ر مچھلیوں سے خالی ہوجائیں گے ‘‘

Published On 03 May,2021 10:48 am

لندن: (روزنامہ د نیا) برطانوی ہدایت کار علی تبریزی کی ایک دستاویز ی فلم میں دکھایا گیاہے کہ اگر ماہی گیری کے موجودہ رجحانات جاری رہے تو 2048 تک سمندر عملی طور پر مچھلیوں سے خالی ہو چکے ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ درحقیقت 2006 کے ایک مطالعے پر مبنی ہے اور اس فلم میں اس وقت کی نیویارک ٹائمز کی ایک خبر کا حوالہ دیا گیا ہے جس کی سرخی تھی کہ ’’نئی تحقیق میں مچھلیوں کے عالمی سطح پر خاتمے کی پیشگوئی‘‘۔کینیڈا کی ڈلہوزی یونیورسٹی کے پروفیسر بورس ورم کاکہناہے کہ 2006 سے اب تک دنیاکے کئی خطوں میں مچھلیوں کی آبادیاں بڑھانے کی کوششیں ہورہی ہیں ۔