اڑن طشتری کی پرواز، پراسرار مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید

Published On 24 June,2021 09:17 am

نئی دہلی:(روزنامہ دنیا) بھارتی فضا میں دیکھی گئی پُراسرار شے کی پرواز کو شہری اڑن طشتری قرار دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں لوگوں نے ممکنہ غیرشناخت شدہ شے (یو ایف او) کی پرواز کیمرے کی آنکھ میں قید کرلی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گجرات کی فضا میں کوئی نامعلوم چیز پرواز کرتی نظر آئی جس میں سے نارنجی شعائیں نکل رہی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے مدھم ہوکر ختم ہو گئیں۔

ماہرین نے شہریوں کے اڑن طشتری کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی سیٹلائٹ ہوسکتا ہے جو زمین کے سب سے نچلے مدار سے گزر رہا ہے ۔ تاہم حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ وہ شے کیا تھی۔ویڈیو دیکھ کر ایسا گمان ہورہا ہے کہ کوئی دو ’یو ایف او‘ پرواز کررہے ہیں لیکن اس کی حقیقت کیا ہے فی الحال کوئی نہیں جانتا بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل بھی فضا میں ایسی شے دیکھی ہے ۔