ایسی خوفناک مکڑیاں جو سانپوں کو بھی کھا جاتی ہیں

Published On 25 June,2021 08:44 am

جنیوا: (روزنامہ دنیا) جرنل آف اراکنالوجی میں شائع ہونے والے ایک دلچسپ مطالعے میں امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نے مکڑیوں کے ہاتھوں سانپوں کے شکار سے متعلق 319 واقعات بیان کئے ہیں جو تقریباً تین سو سالہ ریکارڈ پر موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مکڑیوں کا نوالہ بننے والے سانپوں کی زیادہ تر اقسام اوسط یا چھوٹی جسامت والی تھیں جن کی اوسط لمبائی 27 سینٹی میٹر تھی، البتہ ان میں ایسے سانپ بھی شامل تھے جو 100 سینٹی میٹر جتنے طویل تھے ۔ دوسری جانب سانپوں کا شکار کرنے والی مکڑیوں کی 40 انواع نوٹ کی گئیں ۔ مکڑیاں، سانپوں کو شکار کرنے کے 60 فیصد واقعات میں ذمہ دار ثابت ہوئیں۔

اگرچہ ان کی جسامت صرف 0.6 سینٹی میٹر سے 1.1 سینٹی میٹر ہوتی ہے لیکن پھر بھی یہ مکڑیاں مضبوط اور الجھا ہوا جالا بنا کر سانپوں کا شکار کرتی ہیں اور ان کی دعوت اُڑاتی ہیں۔


 

Advertisement