بالٹی کی وجہ سے جنگ میں2ہزار لوگ مارے گئے

Published On 18 July,2021 11:08 pm

روم: (دنیا نیوز) لکڑی کی ایک عام سی بالٹی جو کنویں سے پانی بھرنے کیلئے استعمال کی جاتی تھی، اس کی وجہ سے جنگ میں 2 ہزار لوگ مارے گئے۔

یہ سنہ 1325 کی بات ہے جب اٹلی میں دو ریاستیں بلونہ اور موڈینا ایک دوسرے کی سخت مخالف تھیں۔

ایک بار موڈینا شہر کے کچھ فوجی بلونہ میں داخل ہو گئے اور کنویں میں پانی نکالنے کیلئے لکڑی کی بنی بالٹی کو چرا لیا اور اسے اپنے ساتھ لے گئے جس کی وجہ سے بلونہ نے موڈینا کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا۔

15 نومبر 1325 کو لکڑی کی بالٹی کی وجہ سے اس جنگ کا آغاز ہوا جس کے نتیجے میں 2 ہزار کے قریب فوجی مارے گئے۔

موڈینا کے 8 ہزار فوجی بلونہ کے 32 ہزار فوجیوں پر بھاری پڑگئے اور بلونہ کی فوج کو بالٹی لیے بغیر ہی واپس بھاگنا پڑا۔

موڈینا نے یہ بالٹی کبھی بھی واپس نہیں کی۔ اس جنگ کو وار آف دا بکٹ کا نام دیا گیا۔ یہ بالٹی اٹلی کے شہر موڈینا میں آج بھی محفوظ ہے۔
 

Advertisement