دھوپ اور آکسیجن سے ایک ہفتے میں تحلیل ہونے والا پلاسٹک

Published On 19 July,2021 08:10 am

ووہان:(روزنامہ دنیا) چینی سائنسدانوں نے ایسا ماحول دوست پلاسٹک ایجاد کرلیا ہےجو دھوپ اور آکسیجن کی موجودگی میں صرف ایک ہفتے کے دوران بے ضرر مادّوں میں بدل کر ختم ہوجاتا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پلاسٹک لچک دار ہے اور خاص طرح کے نامیاتی پولیمرز سے بنایا گیا ہے ۔جب تک اس پر دھوپ نہیں پڑتی، تب تک یہ پلاسٹک اپنی اصل حالت برقرار رکھتا ہے لیکن دھوپ میں رکھنے پر یہ ہوا میں موجود آکسیجن کے ساتھ کیمیائی عمل شروع کرکے تیزی سے تحلیل ہو کر بے ضرر مادّوں میں ٹوٹنے لگتا ہے اوریہ پورا عمل زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں مکمل ہوجاتا ہے ۔
 

Advertisement