دنیا کا امیر ترین کتا اپنا بنگلہ فروخت کرنے کیلئے تیار

Published On 17 December,2021 09:35 am

پیرس: (روزنامہ دنیا) امریکا میں رہنے والے ایک جرمن شیفرڈ کتے کو دنیا کا امیر ترین کتا قرار دیا جاتا ہے کیونکہ وہ 'ذاتی حیثیت میں' 375 ملین ڈالر (تقریباً 60 ارب پاکستانی روپے ) مالیت کے اثاثوں کا مالک ہے۔

1992 میں امریکا میں مستقل رہائش اور شہریت رکھنے والی جرمن شہزادی کارلوٹا لیبن سٹین کا انتقال ہوا جس کا کوئی قریبی رشتہ دار بھی نہیں تھا اس نے مرنے سے قبل اپنی وصیت میں 45 کروڑ یورو کی مالیت کی جائیداد کا وارث کتے گنتھر تھری کو مقرر کیا تھا۔

مذکورہ بالا کتے کے مرنے کے بعد اس کی جائیداد کا وارث گنتھر فور قرار دیا گیا تھا۔ کتے کی جانب سے فروخت کیلئے پیش کیا جانے والا بنگلہ 30 سال قبل گلوکارہ میڈونا کی ملکیت تھا اور فروخت کیلئے اس کی قیمت 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔

فوربس میگزین کے مطابق دونوں گنتھر کتے اٹلی میں رہائش پذیر ہیں اور سفر کیلئے اپنا پرائیویٹ جیٹ بھی استعمال کرتے ہیں۔
 

Advertisement