فرعون کی 3 ہزار سال قدیم ممی کے پیٹ میں سونا دفن

Published On 03 January,2022 09:27 am

قاہرہ: (روزنامہ دنیا) مصر میں 3 ہزار سال قدیم ممی کے راز دریافت کر لئے گئے، اس کے پیٹ میں سونا پایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ممی کو 1881 میں دریافت کیا گیا تھا تاہم ابھی تک اسے کھولا نہیں گیا۔ فرعون امنحتب کی ممی کی باقیات کا معمہ سائنس دانوں نے 33 سو برس بعد حل کر لیا ہے، انہوں نے ایم آر آئی اور سی ٹی سکین کی مدد سے مصر کے فرعون کا ایسا راز دریافت کر لیا جس پر اب تک پردہ پڑا ہوا تھا۔

سائنس دانوں نے بتایا کہ فرعون امنتحب اول کی ممی کے پیٹ میں سونا بھرا ہوا ہے جو فراعنہ کے 18 ویں خاندان کا دوسرا حکمران تھا اور 1504 یا 1506 قبل مسیح میں مر گیا تھا۔

 

Advertisement