لاہور:(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست بہار کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے عجیب و غریب بیان دیا ہے کہ والدین کی رضامندی کے بغیر شادی کرنے والی لڑکیاں قتل کردی جاتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماج سدھر ابھیان کے سٹیج سے جی پی ایس کے سنگھل نے کہا کہ بہت سی لڑکیاں جو اپنے والدین کی رضامندی کے بغیر شادی کے لیے گھر سے نکل جاتی ہیں انہیں جبری طور پر جسم فروشی پر مجبور کیا جاتا ہے۔
بہار کے ڈی جی پی ایس کے سنگھل نے مزید کہا کہ ہم نے ایسے واقعات دیکھے ہیں جہاں لڑکیاں والدین کی رضامندی کے بغیر شادی کے لیے اپنا گھر چھوڑ دیتی ہیں، ان میں سے بہت سے لوگ مارے جاتے ہیں جب کہ دیگر کو جبری طور پر جسم فروشی پر مجبور کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں والدین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کریں، انہیں اچھی اقدار سکھائیں، ان کے جذبات کو تسلیم کریں اور سمجھنے کی کوشش کریں اور اپنے خاندان کو مضبوطی سے بنائیں۔