نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی شخص نے اپنا قد بڑھانے کے لئے کروڑوں روپے کے تکلیف دہ آپریشن کرا لئے۔
رپورٹس کے مطابق 41 سالہ موسے گبسن نے اپنی دونوں ٹانگوں کو لمبا کرانے کیلئے آپریشن پر تقریباً 1 لاکھ 70 ہزار ڈالر خرچ کر ڈالے تاکہ اس کے قد میں 5 انچ کا اضافہ ہوسکے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آپریشن سے پہلے 5 فٹ 5 انچ کے موسے گبسن نے اپنا قد بڑھانے کیلئے ادویات اور روحانی علاج سمیت مختلف چیزیں آزمائیں، کامیابی نہ ملنے کے بعد امریکی شہری نے آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا۔
امریکی شہری نے میڈیا کو بتایا کہ میں اپنے بارے میں اچھا محسوس نہیں کر رہا تھا اور زیادہ تر ناخوش رہتا تھا، میرا قد خواتین سے ملنے جلنے کیلئے مجھے پریشان کر رہا تھا، تھوڑا سا قد بڑھانے کیلئے میں نے اپنے جوتوں میں چیزیں بھی ڈالیں۔
موسے گبسن کا کہنا ہے کہ ٹانگوں کو لمبا کرنے کیلئے پہلا آپریشن 2016 میں کرایا جس سے قد 3 انچ بڑھا جبکہ مارچ میں 98 ہزار ڈالر دے کر دوسرا آپریشن کرایا جس سے قد مزید 2 انچ بڑھ گیا۔