خرطوم : (ویب ڈیسک) سوڈان میں تیز ہواؤں کی وجہ سے آموں کی بارش ہو گئی جس سے مارکیٹ بند کرنا پڑ گئی۔
سوڈانی ریاست نیل ازرق کے جنوب مشرقی شہر قیسان میں آندھی نے نے شہر کے عوامی بازار کو پھلوں کے میلے میں تبدیل کر دیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تاجر اور خریدار ایک اچانک طوفان سے حیران رہ گئے جو شہر پر چھا گیا اور معمول کے مطابق گرد و غبار نہیں لایا بلکہ درختوں سے گرنے والے آم کی گھنی بارش لایا، ہواؤں کے تیز ہونے کے ساتھ پھلوں نے بازار اور گاڑیوں کی چھتوں کو ڈھانپ لیا۔
یہ آم خریداروں کے سروں اور ہاتھوں پر گرے، لوگ مال غنیمت ملنے پر خوشی مناتے رہے اور سب کا خوشی منانے کا انداز مختلف تھا۔
خوشی منانے کا ایک منظر بجلی کی رفتار سے سوشل میڈیا پر پھیل گیا اور فالوورز کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کی بارش ہو گئی۔
ایک صارف نے لکھا کہ قیسان میں آم بغیر کسی محنت کے آپ تک پہنچ جاتے ہیں، دوسروں نے اس واقعے کو آسمان سے مفت فصل قرار دیا۔
بعض صارفین نے یہ بھی لکھا کہ آم انتظار کرتے کرتے تھک گئے تھے لہٰذا انہوں نے خود گرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اگرچہ کوئی شدید زخمی نہیں ہوا لیکن حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر بازار کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سے اس طرح کے قدرتی مظاہر کا مقابلہ کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ریاست نیل ازرق آم کی پیداوار کے حوالے سے پوری عرب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، ریاست میں آم کی اوسط پیداوار تقریباً ایک ملین ٹن سالانہ ہے۔ یہاں پر آمد 36 اقسام پر مشتمل ہیں۔