ایسا ملک جہاں اونچی ایڑی پہننے کے لیے سرکاری اجازت نامہ لینا لازمی

Published On 20 May,2025 07:57 pm

کارمل بائی (ویب ڈیسک)امریکی ریاست کے ایک شہر کارمل بائی دی سی میں 2 انچ سے زیادہ اونچی ایڑی کے پاپوش (جوتے، سینڈل) پہننے کے لیے سرکاری اجازت نامہ لینا پڑتا ہے۔

کارمل بائی دی سی کا ہائی ہیل پرمٹ ایک فسانہ لگتا ہے لیکن یہ ایک حقیقت اور سرکار کی جانب سے عائد کی گئی ایک لازمی قانونی ضرورت ہے۔ اگر کسی کی ایڑیوں کی اونچائی 2 انچ سے زیادہ ہے اور اس کی بیئرنگ سطح ایک مربع انچ سے کم ہے تو سٹی ہال سے پہلے اجازت نامہ حاصل کیے بغیر انہیں عوامی مقامات پر پہننا غیر قانونی ہے۔

اجازت نامہ مفت جاری کیا جاتا ہے اور خواہ سیاحوں کا اونچی ہیل والے سینڈل استعمال کرنے کا ارادہ نہ بھی ہو تب بھی بہت سے سیاح اسے صرف ایک یادگار کے طور پر حاصل کرتے ہیں، سرٹیفکیٹ درخواست دہندہ کے نام پر جاری کیا جاتا ہے اور اس پر ڈیوٹی پر موجود سٹی کلرک میں سے ایک کے دستخط ہوتے ہیں۔

کارمل بائی دی سی کی سڑکوں پر عوام میں اونچی ہیلز پہننے کو غیر قانونی بنانے کا قانون سٹی اٹارنی کی درخواست پر 1963ء میں منظور کیا گیا تھا، اُس وقت بھی یہ ایک عجیب قانون تصور کیا گیا تھا لیکن اس کا ایک خاص مقصد تھا۔