لاہور: (ویب ڈیسک) مشہور فاسٹ فوڈ چین نے حال ہی میں ایک حیران کن اور منفرد پروڈکٹ متعارف کرائی ہے۔
فاسٹ فوڈ چین کی طرف سے’فرائیڈ چکن فلیور ٹوتھ پیسٹ‘ متعارف کرائی گئی ہے جسے ’11 ہربز اینڈ اسپائسس‘ کی خوشبو اور ذائقے سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ ٹوتھ پیسٹ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی ’ فاسٹ فوڈ چین کا گرم، جوسی پیس آف اوریجنل ریسپی چکن‘ کھا رہا ہو، جو دانتوں پر ذائقے کی کوٹنگ کرتے ہوئے منہ کو تازگی بخشتا ہے۔
یہ منفرد پروڈکٹ فاسٹ فوڈ چین نے آسٹریلیا کی مشہور ٹوتھ کیئر کمپنی ’ہسمائل‘ کے ساتھ مل کر ایک محدود وقت کیلئے متعارف کرائی ہے۔
ہسمائل کے مارکیٹنگ منیجر کوبان جونز نے کہا کہ ہم نئی راہیں تلاش کرنے کے شوقین ہیں، اور فاسٹ فوڈ چین کے لیجنڈری فلیورز کو ایک روزمرہ کی چیز جیسے ٹوتھ پیسٹ میں شامل کرنا ایک زبردست تجربہ ہے، یہ کولیبریشن جرات مندانہ، غیر متوقع اور واقعی مزیدار ہے۔
اگرچہ فی الحال یہ ٹوتھ پیسٹ دستیاب نہیں، لیکن صارفین ’فاسٹ فوڈ چین الیکٹرک ٹوتھ برش‘ ضرور خرید سکتے ہیں، جو اب بھی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، یہ ٹوتھ برش تین مختلف کلیننگ موڈز، نرم برسٹلز اور بلٹ ان ٹائمر کے ساتھ آتا ہے۔