کٹیکٹی کٹ: (ویب ڈیسک) ایک امریکی شہری نے سب سے زیادہ ربڑ کی چپلیں جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔
امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں رہنے والے ڈوگی لش کو 2025 میں ریکارڈ کے حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق ملی انہوں نے Crocs (مخصوص قسم کے ربڑ سے بنی چپلوں) کا سب سے بڑا مجموعہ جمع کیا ہے۔
ڈوگی کے پاس ان چپلوں کے تقریباً 3,803 جوڑے ہیں، یہ واقعی ایک زبردست سنگ میل ہے۔
امریکی شہری ڈوگی نے کہا کہ انہوں نے اپنے جرنل میں اہداف کی ایک فہرست بنائی تھی جب وہ نوعمر تھے، اس طرح انہوں نے یہ چپلیں جمع کرنا شروع کیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے اسے اپنے اہداف کی فہرست کہا اس کے علاوہ سنیکرز اور جوتوں کے ریکارڈز کے حوالے سے جورڈن گیلر کا نام آتا ہے جو امریکی سنیکرز کے شوقین ہیں۔
جورڈن کے پاس 2012 تک دنیا کے سب سے بڑے سنیکر کلیکشن کا گنیز ریکارڈ تھا جس میں 2,388 جوڑے تھے۔