’’چائے پیش کرنے کا انداز دل کو بھا گیا‘‘، خاتون پرنسپل کا اپنے چپڑاسی سے نکاح

Published On 01 September,2025 08:49 am

ملتان: (ویب ڈیسک) چائے پیش کرنے کا انداز پسند آنے پر خاتون پرنسپل نے اپنے چپڑاسی سے شادی کر لی۔

صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک سکول کی پرنسپل فرانہ نے اپنے سکول کے چپڑاسی فیاض سے شادی کر لی جس کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہو رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل فرزانہ کا کہنا تھا کہ ’’مجھے فیاض سے محبت اس کے کام کرنے کے انداز اور چائے پیش کرنے کے طریقے سے ہوئی، پھر میں نے ہمت کر کے اس کو شادی کی پیشکش کی، جو اس نے قبول کر لی۔‘‘

یہ شادی علاقے میں خاصی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور لوگ اسے ایک غیر معمولی مگر محبت پر مبنی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔