2 سپاہیوں کا جنگ عظیم اول کے دوران پھینکا گیا پیغام ساحل سے برآمد

Published On 29 October,2025 02:07 am

سڈنی: (ویب ڈیسک) ایک آسٹریلوی فیملی کو بوتل میں بند پیغام ملا ہے جسے جنگ عظیم اول کے دوران 2 سپاہیوں نے لکھ کر سمندر میں پھینکا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈیبرا براؤن نامی آسٹریلوی خاتون نے بتایا کہ وہ اور ان کا خاندان وارٹن بیچ پر ساحل کی صفائی کر رہے تھے جب ان کی بیٹی کو ایک بوتل ملی جس میں میلکم الیگزینڈر نیویل اور ولیم کرک ہارلے (1916ء میں جنگِ عظیم اول میں حصہ لینے والے سپاہی) کے خطوط تھے۔

میلکم کا خط کھول کے پڑھا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ جنوبی آسٹریلیا کے علاقے ولکاواٹ سے تعلق رکھتے تھے، ڈیبرا براؤن نے فیس بک کا استعمال کرتے ہوئے ان کے رشتے دار ہربی نیویل سے رابطہ کیا، میلکم نیویل یہ پیغام لکھنے کے چند ماہ بعد فرانس میں لڑتے ہوئے مارے گئے۔

اس حوالے سے ہربی نیویل کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی رشتے کی دادی سے اپنے پڑ دادا کی کہانیاں سن رکھی ہیں۔