صعدہ (دنیا نیوز) عرب اتحاد کی مدد سے یمنی فوج نے شمالی شہر صعدہ میں حوثی ملیشیا کے خلاف ''سانپ کا سر کچلنے'' کے نام سے کارروائی میں پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس فوجی آپریشن کی جنرل عبدالکریم السدعی کمان کر رہے ہیں۔
عرب اتحاد کی مدد سے بریگیڈ نے صعدہ میں واقع دیہات العرو بہ ، حرر جبل، حرم، روقی، الغرزہ، ربعان اور دوسرے فوجی کیمپوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ یمنی فوج حوثیوں کے ٹھکانوں کے گھیراؤ کے لیے بھی کارروائی کر رہی ہے۔
یمنی فوج نے عرب اتحاد کی مدد سے صعدہ گورنری میں واقع ضلع الظاہر میں الملاحیظ میں نئے ٹھکانوں پر بھی دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔