نیتن یاہو کی بیوی پر سرکاری رقم کے غلط استعمال پر فرد جرم

Last Updated On 22 June,2018 03:01 pm

یروشلم (دنیا نیوز ) اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارا پر سرکاری خزانے سے ایک لاکھ ڈالر کے غلط استعمال کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارت انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اٹارنی جنرل نے سارا نیتن یاہو پر سرکاری خزانے کا غلط استعمال کرنے پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

ان پر یہ رقم دعوتوں میں اڑانے کا الزام ہے، اس سے پہلے کرپشن اور غیر قانونی طور پر مہنگے تحائف وصول کرنے کے الزام میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کے بیٹے یائر نیتن یاہو کے خلاف بھی پولیس تفتیش کر چکی ہے۔