اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کےخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران گواہ محمد عظیم پر جرح کی گئی۔ محمد عظیم نے کہا کہ غیرملکی ٹرانزیکشن کی انٹری کی نہ اس پر دستخط کئے۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے قریبی عزیز اسحاق ڈار کے اثاثوں کے ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران وکیل نے گواہ سے سوال کیا کہ سب انٹریاں انکی مرضی سے ہوئیں یا کوئی ہدایت دی گئی؟ جس پر گواہ محمد عظیم نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے ٹرانزیکشن کا پراسیس نہں کیا بلکہ سپروائز کیا، انھوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی نے ہدایت دی تھی کہ کیش، کلیئرنگ اور ٹرانسفر کی الگ الگ انٹریاں کی جائیں۔ محمد عظیم نے بتایا کہ غیر ملکی ٹرانزیکشن کی انٹری کی نہ ہی اس پر ان کے دستخط ہیں، والیم چار میں لگے چیک پر کلئرنگ کے ساتھ ان کے دستخط ہیں، ٹرانزیکشن رپورٹ کی انٹری بینک ریکارڈ کو سامنے رکھ کر کی، محمد عظیم نے کہا کہ بینک ٹرانزیکشن رپورٹ انھوں نے خود تیار کی۔