نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں خواتین کی عزت غیر محفوظ، مسیحی این جی او سے منسلک 5خواتین سے اسلحے کی نوک پر زیادتی، خواتین کارکنان ہیومن ٹریفکنگ کے خلاف مہم میں شریک تھیں۔ پولیس اصل مجرموں کو بچانے میں مصروف، 4 پادریوں کو پکڑ لیا
مودی کے دیس میں اقلیت اور خاتون ہونا تو جرم تھا ہی، اگر خاتون اقلیتی برادری سے ہو تو اسے جینے کا بھی کوئی حق نہیں۔ جھاڑ کھنڈ میں مسیحی این جی او سے وابسطہ پانچ خواتین کارکنوں کو اسلحے کی نوک پر اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
مقامی این جی سے منسلک خواتین ہیومن ٹریفکنگ کے خلاف مہم میں شریک تھیں، میڈیا پر خبر آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن اصل مجرموں کو پکڑنے کے بجائے چار پادریوں کو پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے دکھیل دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانیت سوز واقعے میں مقامی ہندو انتہا پسند تنظیم کے کارکنوں کا ہاتھ ہے لیکن پولیس مجرموں کو پکڑنے کے بجائے انہیں بچانے میں لگی ہوئی ہے۔