ارجنٹینا: فیٖفا ورلڈ کپ کی نقلی ٹرافیوں کی آڑ میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Last Updated On 23 June,2018 07:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ارجنٹینا میں فیفا ورلڈ کپ کی نقلی ٹرافیوں کی آڑ میں کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پولیس نے فیفا ورلڈ کپ کی آٹھ ٹرافیوں کی نقل میں سے کوکین برآمد کر لی، ہر ایک ٹرافی میں کوکین کی تقریباً ڈیڑھ کلو گرام مقدار پائی گئی، پولیس نے چھ اسمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے بیس کلو چرس، دس کلو ہیروئن اور ہتھیار برآمد ہوئے۔