امریکہ: چوروں نے اے ٹی ایم کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا

Last Updated On 23 June,2018 11:46 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست پنسلوانیا میں چوروں نے اے ٹی ایم کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا، زورداردھماکےکی وجہ سے خالی ہاتھ ہی بھاگنا پڑا۔

پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں دو چور ایک اسٹور میں داخل ہوئے اور اے ٹی ایم سے پیسے چرانے کیلئے دھماکا خیز مواد لگا دیا۔ زور دار دھماکے کی وجہ سے چوروں کو بغیر کچھ لیے بھاگنا پڑا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پولیس نے ایک خاتون کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔